ہارون آباد: 2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ فرزند علی‘ نور زمان بہاولنگر قرنطینہ منتقل

  ہارون آباد: 2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ فرزند علی‘ نور زمان بہاولنگر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (نامہ نگار) کورونا وائرس تحصیل ہارون آباد پہنچ گیا، 2مریضوں میں تصدیق، دونوں مریضوں کو بہاولنگر میں قائم قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق 45سالہ فرزند علی سکنہ بلدیہ کالونی ہارون آباد (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

مورخہ 28مارچ کو براستہ تھائی لینڈ سے اسلام آباد ائیر پورٹ پر اُترا اور یکم اپریل کو ہارون آباد پہنچا، مذکورہ شخص کورونا وائرس کی علامات کے پیش نظر اسے ہارون آباد ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں رکھ کر ٹیسٹ بھیجے گئے مورخہ 5اپریل کو ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، اسی طرح ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیروالی میں بھی تبلیغی جماعت سے واپس آنے والے شخص نور زمان سکنہ النور کاٹن فیکٹری فقیروالی کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس پر دونوں مریضوں کو بہاولنگر میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا اور دونوں متاثرین کے گھروں میں سپرے کرکے اہل خانہ کا بھی معائنہ کیا گیا، پورے علاقے میں سپرے کا عمل بھی جاری ہے
منتقل