ہائی وے ڈیپارٹمنٹ‘ کرونا ایشو پر 60کروڑ روپے مالیت کے ٹینڈرز منسوخ

  ہائی وے ڈیپارٹمنٹ‘ کرونا ایشو پر 60کروڑ روپے مالیت کے ٹینڈرز منسوخ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ایکسین ہائی ڈیپارٹمنٹ ملتان غلام نبی نے کرونا ایمر جنسی کا جواز بناکر ساٹھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ٹینڈر کینسل کر دیئے ہیں بتایا گیا ہے ہائی ویزڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملتان میں مختلف مقامات پر نئی سڑکیں بنانے کے لیے چالیس کروڑ جبکہ پرانی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے بیس کروڑ روپے مالیت کے ٹینڈرز گزشتہ روز کھولے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

جانے تھے اس موقع پر تمام سکیموں میں حصہ لینے کے لئے کنٹریکٹر بھی موجود تھے لیکن عین موقع پر ٹھیکیداروں میں پول کا فیصلہ نہ سکا جس کی وجہ سے ٹینڈرز کے حصول کے لیے مقابلے کی فضا پیدا ہوسکی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایکسین ہائی وے نے فوری طور پر مداخلت کی کرونا ایمر جنسی کاجواز بنا کر تمام ٹینڈرز کیسنل کر دیئے ایکسین ہائی وے کے اس اقدام سے حکومت کے کروڑوں روپے بچنے کا موقع ضائع ہوگیا بتایا گیا ہے کمشنر آفس نے کرونا وائرس سے متاثرہ روزگار کے مواقع کھولنے کے لیے ایکسین ہائی وے کو خصوصی طور پر ٹینڈرز کے کھولنے کی ہدایات جاری کیں تھیں لیکن ایکسین ہائی وے نے ٹھیکیداروں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے کرونا ایمرجنسی کے بہانہ بنا کر ٹینڈرز ہی کسینل کر دیئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -