کرونا صورتحال: حکومت 3ماہ کیلئے یوٹیلٹی بلز معاف کرے‘ قاری زوار بہادر

  کرونا صورتحال: حکومت 3ماہ کیلئے یوٹیلٹی بلز معاف کرے‘ قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ دینی مدارس، مساجد،خانقاہوں،مزارات اولیاء اور دیگر اقلیتوں کے مذہبی مقامات کو بھی بجلی اور دیگر اشیاء پر ریلیف دیا جائے۔مساجد،مدارس کی انتظامیہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مدارس و مساجد اور مزارات کو بند کردیا (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

گیا ہے اوراس کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں مگر ان کے ملازمین، بجلی اور دیگر اخراجات جوں کے توں برقرار ہیں۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ان دینی اداروں کو ریلیف کے ساتھ 6 ماہ کا بجلی کا بل بھی ختم کردیا جائے۔ایسا کرنے سے انشاء اللہ ہمارے ملک و قوم کو ہی نہیں حکمرانوں کو بھی فائدہ ملے گا۔قاری زوار بہادر نے مطالبہ کیا کہ بڑے بڑے ریلیف پیکیج کی طرح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اس سلسلہ میں عوام کو سستے داموں اشیاء اور کم ازکم 3 ماہ کے تمام یوٹیلیٹی بلز معاف کردیئے جائیں۔
زوار بہادر