نام نہاد خادم اعلیٰ مشکل حالات میں بھی صرف حکومت پر تنقید کررہے ہیں‘ طاہر اقبال چودھری‘ ظہور احمد کھرل‘ اعجاز سلطان بندیشہ کا ردعمل

  نام نہاد خادم اعلیٰ مشکل حالات میں بھی صرف حکومت پر تنقید کررہے ہیں‘ طاہر ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری,ایم پی ایز رائے ظہور کھرل,اعجاز سلطان بندیشہ اور پی ٹی آئی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

تحصیل صدر شیخ خرم نے گزشتہ دنوں آٹے,چینی کے بحران میں ملوث شخصیات کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزائیں دلوانے کے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سابق حکمرابوں میں یہی فرق ہے کہ عمران خان نے ایسے لوگوں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سابق حکمرانوں نے ایسے لوگوں کے خلاف سزا دلوانا تو دور کی بات ہے چور اس مذموم کاروبار میں شریک تھے مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ شہباز شریف,حمزہ شہباز اور ان کے حواری بیان بازی کررہے ہیں جن کا پورے کا پورا خاندان,بیٹے بیٹیاں,داماداور سمدھی سب کرپشن اور بددیانتی کے جرم میں نہ صرف سزائیں بھگت رہے ہیں بلکہ مفرور ہیں کچھ بیماری کا بہانہ بنا کر بھگوڑے ہوچکے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ 30 سال سے زیادہ عرصہ تک ملک کے عوام کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا جو اپنی آل اولاد سمیت علاج کے لئے باہر اور عوام کیلئے کوئی اچھا ہسپتال نہیں ملک میں اچھے تعلیمی ادارے نہیں کس قدر افسوسناک بات ہے کی دنیا کی نامور یونیورسٹیز میں سے ایک بھی پاکستان میں نہیں ہینام نہاد خادم اعلی ایک کمرے میں بیٹھ کر عملی طور پر کچھ کرنے کی بجائے حکومت پر مسلسل تنقید اور نکتہ چینی کررہا ہے عوام ان کی منفی حرکتوں کو نوٹ کررہے ہیں۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -