ای لرننگ پروگرام سے گھر بیٹھے سٹوڈنٹس تعلیمی نقصان سے بچ سکتے ہیں‘ مہناز سعید

ای لرننگ پروگرام سے گھر بیٹھے سٹوڈنٹس تعلیمی نقصان سے بچ سکتے ہیں‘ مہناز ...

  

خان گڑھ (نمائندہ پاکستان) محکمہ تعلیم کے ای لرننگ پروگرام کے تحت تعلیم گھر پروگرام کے ذریعے گھر بیٹھے طلباوطالبات حالیہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصان (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سے بچ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہناز سعید وائس چیئر پرسن وزیراعلی کمپلینٹ سیل پنجاب نے پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے ضلعی صدر ارسلان گوندل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کے بارے میں عوامی آگاہی بہت ضروری ہے، اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے دھوتے رہے، زیادہ وقت گھر پے رہیں۔ ماسک اور سنی ٹائیزر ضرور استعمال کریں۔ طلباوطالبات آن لائن تعلیم پر توجہ دیں، محکمہ تعلیم کے ای لرننگ پروگرام تعلیم گھر میں دکھائی جانے والی ویڈیوز کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم کے عمل کو جاری رکھیں۔ محکمہ تعلیم اساتذہ کو آن بورڈ لے تاکہ سلیبس کو مطلوبہ وقت مکمل کیا جاسکے۔انشاء اللہ معاشرہ جلد اس وبائی مرض سے نجات حاصل کرلے گا۔

مہناز سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -