ابدالی مسجد میں مقیم تمام افراد کے ٹیسٹ جلد مکمل کرنیکی ہدایت
ملتان (کورٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک نے کہاہے کہ قرنطینہ سنٹر ملتان میں کورونا وائرس کے شکار 89مریض قیام پذیر ہیں جن کے دوبارہ ٹیسٹ کا آغاز جلد کیا جائے گا۔رزلٹ نیگٹیو آنے کی صورت میں ان افراد کو گھر روانہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے 63 زائرین بھی قرنطینہ میں رہائش پذیر ہیں جن کے کورونس ٹیسٹ کا رزلٹ(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
بدھ کو متوقع ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں موجود تمام تبلیغی جماعتوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے اور تبلیغی جماعت کے تمام اراکین کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔انہیں ان خیالات کا اظہارقرنطینہ سنٹر بارے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کیااس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی صدارت میں قرنطینہ مرکز میں اجلاس منعقد ہوا۔قرنطینہ کے فوکل پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید،اسسٹنٹ کمشنر صدرشہزادمحبوب، ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ آبگینے خان اور بختیار بھی موجود تھے۔دپٹی کمشنرعامر خٹک نے ہدایت کی کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں انتظامات کا لیول برقرار رکھا جائے،قرنطینہ میں مقیم افراد کی خوراک اور دیکھ بھال میں کوئی کثرنہ رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر کی ابدالی مسجد میں مقیم تمام افراد کے ٹیسٹ جلد مکمل کرانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ضلع میں تبلیغی جماعت کے 836 اراکین موجود ہیں،تبلیغی جماعت کے 766 اراکین پاکستانی جبکہ 70 غیر ملکی ہیں،ان تمام اراکین کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے، عامر خٹک نے کہا کہ مساجد میں مقیم تبلیغی جماعت کے ممبران کی خوراک اور ادویات کے حوالے سے کوِئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں اب تک بیرون ملک سے آنے والے 264 پاکستانیوں کو ٹریس کیا گیا ہے، ٹریس ٹریک ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ان افراد میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قرنطینہ کے تمام رومز میں سٹیر لائزیشن کا عمل شروع کیا جائے،چارپائیوں، باتھ رومز اور کمروں میں کیمیکل سپریکیا جائے،دوسرے مرحلے میں تمام فلیٹس کو کلورین ملے پانی سے واش کیا جائے۔
ہدایت