کرونا سے نجات کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل ضروری: وی سی زکریا یونیورسٹی

کرونا سے نجات کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل ضروری: وی سی زکریا یونیورسٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر منصور اکبر کنڈی نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت زندگی بچانے اور اسے خوبصورت بنانے کی تمام صلاحیتیں ریسرچ، ریسرچ اور ریسرچ پر مرکوز ہیں.اس لیے درس گاہوں اور اس سے وابستہ افراد کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرنا (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

ہوگا.انہوں نے کہاکہ صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جائے. صحت مند غذا لی جائے. ہمیں کرونا سے لڑنا ہے.ڈرنا نہیں ہے.انہوں نے کہاکہ حکومت کی بات تسلیم کرنی چاہیے اور اس کے احکامات کو ماننا چاہیے.نماز پڑھیں اور اللہ پاک سے دعا کریں کہ یہ وبا جلد سے جلد ختم ہوجائے.