رحیم یار خان: کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہوگئی‘ دو کی حالت نازک

رحیم یار خان: کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20ہوگئی‘ دو کی حالت نازک

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) رحیم یارخان میں گزشتہ روز 15مریضوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں کام کرنے والوں کے فرنٹ لائن سپاہیوں کی بڑی خبر بھی سامنے آگئی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے پازٹیو آنے والے مریضوں کے لواحقین کو قرنطینہ کردیاہے،رحیم یارخان میں کوروناوائرس کی متاثرہ مریضوں کی تعداد 20ہو(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

گئی،دوکی حالت تشویشناک۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان میں کورونا وائرس کا شکا رہونے والوں میں ڈی جی خان سے آنیوالے زائرین میں سے 4 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق رحیم یارخان ضلع کی تحصیل صادق باد سے ہے،مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے تعلق رکھنے والے رحیم یارخان کینال کالونی دستگیر کالونی،جناح ٹاؤن کے افراد کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں گزشتہ روز15 کورونا وائرس کے مریض جن میں ڈاکٹر ولید اکرم،مائی منظوراں،شاہدہ پروین، نذرین بی بی، منظوراں مائی،فاضل الرحمان،حافظ عطاء الرحمن، حمزہ منیر،محمدثمار اکرم،محمدبلال،چندا،قربان علی،محمدطاہر،محمدجاویداور محمدعامر میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ دو مریضوں دستگیر کالونی کے رہائشی محمدجاویداور جناح ٹاؤن جیل روڈ ملتان کے رہائشی محمدعامر کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ مذکورہ مریضوں کے اضافہ کے ساتھ رحیم یارخان میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے جن میں ایک خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوکر جانبر نہ ہوسکی ہے شیخ زید ہسپتال میں کام کرنے والی نرسز کی ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹو آئی ہے جس سے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے عملے میں حوصلہ بڑھ گیاہے۔

نازک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -