کینٹ سٹیشن پر ویرانی کے ڈیرے‘ ریزرویشن دفاتر کا عملہ فارغ

  کینٹ سٹیشن پر ویرانی کے ڈیرے‘ ریزرویشن دفاتر کا عملہ فارغ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کوروناوائرس کے پھیلاؤکوروکنے کے لئے بندکی گئی مسافرٹرینوں کو10سے زائددن گزرگئے۔ریزرویشن دفاترکی رونقیں بحال نہ ہوسکیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر ٹرینوں کے آپریشن کی معطلی میں توسیع کے فیصلہ کے بعدریزرویشن دفاترخالی پڑے ہیں۔مسافرٹرینوں کی بندش سے لے کرتاحال صرف ملتان کینٹ اسٹیشن(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

سے 25مارچ کوکراچی کے لئے زکریاایکسپریس میں ایک ہی شخص نے 4برتھ اکانومی کلاس کی ریزروشن کروائی تھی اس کے بعدسے کسی مسافرنے ریزروشن آفس کارخ نہیں کیا کوروناوائرس کے پاکستان میں پھیلنے سے قبل مسافرایک ماہ قبل کی ایڈوانس ریزروشن کروارہے تھے۔اب صورت حال یہ ہے کوروناوائرس کے خوف کی بناپرمسافروں نے ممکن ٹرین آپریشن کی بحالی کے پیش نظربھی ریزروشن دفاترکارخ نہیں کیا اوراپریل توکیامئی کے مہینہ کے لئے بھی کسی نے رزیرویشن نہیں کروائی۔ریزرویشن دفاترمیں ہوکاعالم ہے اورریزروشن سٹاف سارادن اپنے کاؤنٹرپرجہاں کبھی سرکھجانے کی فرصت نہ ملتی تھی فارغ بیٹھ کرواپس جانے پرمجبورہے۔ریلوے ذرایع کے مطابق کبھی کبھارکوئی اک دکامسافراپنی پہلے سے کروائی گئی ریزرویشن کی واپسی کے لئے رابطہ کرلیتاہے جسے ریزرویشن سٹاف ٹرین آپریشن بحال ہونے پرآنے کاکہہ۔کر واپس بھجوادیتے ہیں۔

فارغ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -