گند م خریداری مہم‘ ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید کے ہمراہ گندم خریداری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کی کمیٹی روم میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلا س میں گندم خریداری کے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
طریقہ کار کو تفصیلی طور پر زیر بحث لا یا گیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے متحرک ہو کر کام کریں گندم خریدار ی کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گندم خریداری کو قومی فریضہ سمجھ کر کام کیا جائے مراکز خرید گندم پر کاشتکاروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں مراکز خرید گندم پر کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں اور سائے کا انتظام ہو نا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ مراکز خرید گندم پر کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے مراکز خرید گندم پر آنے والے کاشتکاروں کیلئے ہاتھ دھونے اور صابن کا انتظام بھی ہونا چاہیے مراکز خرید گندم پر سیکیورٹی کا مکمل انتظام کیا جائے حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 14سو روپے فی من مقرر کی ہے کاشتکاروں کو حکومت کی طر ف سے 9روپے فی بوری ڈیلیوری چارجز بھی ادا کئے جائیں گے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے مزید کہا کہ خریداری شروع ہوتے ہی گندم کی بین اضلاعی نقل و حمل پر پابندی ہو گی پولیس گندم کی بین اضلاعی نقل و حمل کو یقینی بنائے گی ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی جائے گی کسی کو بھی گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی گندم خریداری کے حوالے سے ریونیو سٹاک کو متحر ک کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے اس مو قع پر کہا کہ گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے گندم کیلئے بار دانہ کی تقسیم کا آغاز 13اپریل سے کیا جائے گا تحصیل وہاڑی میں محکمہ خوراک کے 12مراکز خرید گندم بنائے گئے ہیں ضلعی اور تحصیل سطح پر گندم خریداری کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اجلاس میں ڈی ایف سی ٹریفک و ہیڈ کوارٹر وسیم اعجاز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری یونس، زونل ہیڈ پاسکو را? محمد اکرم، زونل ہیڈ پاسکو بوریوالا سکندرحیات، سی ڈی او رحیم بخش اور انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی طاہر محمودنے بھی شر کت کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے موٹر سائیکلز سواروں کے ذریعے کرونا آگاہی مہم اور بائزر کے ذریعے جراثیم کش سپرے کے چھڑکاؤکا جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کے اقدامات کو سراہا۔
نظر