محکمہ خوراک گندم خریداری کیلئے موثر منصوبہ بندی کرے‘ حسین جہانیاں گردیزی

  محکمہ خوراک گندم خریداری کیلئے موثر منصوبہ بندی کرے‘ حسین جہانیاں گردیزی

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی کی صدارت میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ لاک ڈاون اور گندم کی خریداری مہم بارے اجلاس منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ڈی پی او محمد علی وسیم نے دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدارآمد بارے آگاہ کیا اجلاس(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران دھول،اے ڈی سی آرز، اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی صوبائی وزیر کے ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈاؤن پر سختی کیساتھ عملدرآمد جاری رکھنے کے احکامات دیئے صوبائی وزیر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت کیلئے امداد کی تقسیم کیلئے موئثر طریقہ کار اپنایا جائے اور کھانے پینے کی کسی بھی چیز کی قلت نہیں نہیں ہونی چاہئیے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک گندم خریداری کیلئے موئثر پلاننگ کرے حکومت پنجاب اس سال ضلع خانیوال سے 2 لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدے گی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے شہری گھروں پر رہیں گندم خریداری کا آغا 13 اپریل سے ہوگا، باردانہ کیلئے درخواستوں کی وصولی 10 تاریخ سے شروع ہوگی۔

حسین جہانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -