لائٹ کمرشل گاڑیوں، وین اورجیپوں کی پیداوار، فروخت میں 78فیصد کمی

  لائٹ کمرشل گاڑیوں، وین اورجیپوں کی پیداوار، فروخت میں 78فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وین اورجیپوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 78 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا فروری 2020ء لائٹ کمرشل گاڑیوں، وین اورجیپوں کی کل2953 یونٹس پیداوار اور2745 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 78.08 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وین اورجیپوں کی 4967 یونٹس پیداواراور5160 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق فروری2020ء میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وین اورجیپوں کی 473 یونٹس پیداواراور484 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی، گزشتہ سال فروری میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وین اورجیپوں کی630 یونٹس پیداواراور663 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ہونڈابی آروی جیپوں کی 293 یونٹس کی پیداواراور273 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی۔اسی طرح ہونڈافرچونرکی 180 یونٹس جیپوں کی پیداواراور211 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ سیگما ڈیفنڈر کی جیپوں کی فروری میں پیداواراورفروخت کے اعدادوشماردستاب نہیں ہیں۔

مزید :

کامرس -