داراقم سکولز فاؤنڈیشن کااپنے کیمپسز (بلڈنگ) قرنطینہ سنٹرز و طبی مراکز کیلئے حکومت حوالے کرنے کا اعلان

  داراقم سکولز فاؤنڈیشن کااپنے کیمپسز (بلڈنگ) قرنطینہ سنٹرز و طبی مراکز ...

  

لاہور (پ ر)داراقم سکولز فاؤنڈیشن نے اپنے کیمپسز (بلڈنگ) قرنطینہ سنٹرز و طبی مراکز کیلئے حکومت حوالے کرنے کا اعلان کردیاہے۔ جبکہ سکولز انتظامیہ کی طرف سے کرونا ریلیف فنڈ بھی قائم کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایم ڈی دارارقم سکولز محمد یاب سین خان نے پانچ لاکھ روپے کا ذاتی عطیہ بھی کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو دارارقم سکولز سید وقاص جعفری نے کہا کہ دارارقم کے بورڈ ممبرز، برانچ ڈائریکٹرز، پرنسپلز، اساتذہ اور والدین بھی اس فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالیں گے۔ وقاص جعفری نے اس سلسلہ میں 700 سے زائد دارارقم سکولز برانچز کے منتظمین کو ایک سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم، صوبائی وزیر صحت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ دارارقم سکولز کے جنرل مینجر و ترجمان علی رضا نے بتایا کہ دارارقم سکولز کا ایک نمائندہ وفد جلد ہی اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، وفاقی وزیر تعلیم اور صوبائی وزراء سے ملاقات کرے گا۔

مزید :

کامرس -