خیموں، ترپالوں کی برآمدات میں 89فیصد اضافہ

خیموں، ترپالوں کی برآمدات میں 89فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) فروری 2020 ء کے دوران خیموں، ترپالوں اور کینوس کی برآمدات میں 88.94 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020 ء کے دوران برآمدات کاحجم ایک کروڑ 21 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ فروری 2019ء کے دوران خیموں، ترپالوں اور کینوس کی برآمدات سے63 لاکھ 90 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران خیموں، ترپالوں اور کینوس وغیرہ کی برآمدات میں 57 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -