شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے زکوٰۃ اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز

شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے زکوٰۃ اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز

  

لاہور (پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں علاج کے لیے آنے والے ہزاروں مریضوں میں سے 75سے 80فیصد کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے اس مقصد کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے مخیر حضرات سے زکوٰۃ و عطیات وصول کیے جاتے ہیں۔ زکوٰۃ و عطیات سے حاصل کی جانے والی رقم صرف اور صرف مستحق مریضوں کے علاج پر خرچ کی جاتی ہے جبکہ ہسپتال کے توسیعی منصوبوں کے اخرجات لیبارٹری کولیکشن سنٹرز اور دیگر ذرائع ِآمدن سے پورے کیے جاتے ہیں۔ رواں سال ہسپتال کے کل بجٹ کا تخمینہ 17ارب روپے ہے، جس میں سے تقریباً 11ارب زکوٰہ و عطیات سے اکٹھا کیا جائے گا۔ شوکت خانم ہسپتال میں مستحق مریضوں کے علاج پر اب تک 46ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رمضان کے مہینے میں د ہسپتال کے خیرخواہوں کی جانب سے دی جانے والی زکوٰۃ و عطیات شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور اور پشاور میں زیرِ علاج ہزاروں کینسر کے مریضوں کے لیے زندگی کی امید بن جاتے ہیں۔

یہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا بے لوث تعاون ہی ہے جس کی بدولت کینسر کے علاج کے لیے دستیاب دنیاکی بہترین سہولیات بلا تفریق مالی حیثیت،نسل اور مذہب ہر مستحق مریض تک پہنچانے کا یہ سفر 25سال سے کامیابی سے جاری و ساری ہے۔ ہسپتال کی جانب سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال اس سا ل کرونا وائرس اور کینسر جیسے دو محاذوں پر لڑرہا ہے اور اس وقت ہسپتال اپنی استطاعت کے مطابق اس بحرانی صورتحال میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے اور یہ امید کی جاتی ہے کہ وباء سے نمٹنے کیلیے اسے عوام کی بھر پو ر مددحاصل رہے گی۔اس سال ہسپتال کو آپ کے پہلے سے بھی زیادہ تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ہسپتال کو آمدنی فراہم کرنے والی خدمات کو محدود کیا جا چکا ہے تا کہ ان خدمات پرمامور تربیت یافتہ عملے اور وسائل کو کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال میں بروئے کار لایاجاسکے۔نہ صرف مستحق کینسر کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کر تے رہیں بلکہ کرونا وائرس کے مریضوں کو انتہائی نگہداشت کی سہولیات فراہم کرنے کے اس بہت بڑے چیلنج سے بھی نبرد آزماہو سکیں۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ سال کے دوران ہسپتال میں متعارف کروائی جانے والی نئی ٹیکنالوجی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور میں پانچویں لینئرایکسلیریٹر مشین کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ پاکستان میں اپنی طرز کی پہلی جدید ترین مشین ہے جو سٹیرؤ ٹیکٹک باڈی ریڈیو تھراپی کی صلاحیت رکھتی ہے شوکت خانم ہسپتال لاہور کی گنجائش بڑھانے کے لیے نئے کلینکل ٹاور کی تعمیر رواں برس کے اختتام تک شروع ہو جائے گی۔ یہ اس ہسپتا ل کی تاریخ کا سب سے بڑا توسیعی منصوبہ ہو گا جس کی تکمیل 27 ماہ کے عرصے میں ہونے کی توقع ہے۔ شوکت خانم ہسپتال پشاور کا فیز ٹو ریڈی ایشن تھراپی کی سہولت کے آغاز کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے۔ ایک سال کے دوران یہاں نو ہزار سے زائد ریڈی ایشن تھراپی کے سیشنز فراہم کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ سینکڑوں مریض مالی اور جسمانی تکلیف سے محفوظ رہے جن کو پہلے اسی سہولت کے لیے لاہور تک کامشکل سفر کرنا پڑتا تھا۔ شوکت خانم ہسپتال پشاور میں خیبر پختونخواہ کا پہلا پٹ سی ٹی سکین سسٹم لگا دیاگیا ہے جوکہ خطے بھرکہ کینسر کے مریضوں کے لیے انتہائی آسانی کا باعث بنے گا۔ امید ہے کہ اسی سال سرجیکل سروسز کے آغاز کے ساتھ اس ہسپتال کی تکمیل کا تیسرا اورآخری مرحلہ بھی مکمل کر لیاجائے گا۔ کراچی میں شوکت خانم ا ڈائگناسٹک سنٹر اور کلینک کینسر کی سکریننگ فراہم کر کے کینسر کے مریضوں کے علا ج میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کے تیسرے اور سب سے بڑے شوکت خانم ہسپتال کراچی کے تعمیراتی کا موں کا آغاز بھی بہت جلد متوقع ہے۔ یہ ہسپتال تکمیل کے بعد سندھ اور بلوچستان کے ہزاروں مستحق کینسر کے مریضوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کے علاوہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات،آسٹریلیا اور ناروے میں بھی رجسٹرڈہے۔ ان ممالک میں زکوٰۃ دینے کے لیے مزید تفصیلات شوکت خانم ہسپتال کی ویب سائٹwww.shaukatkhanum.org.pkسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔عوام کی سہولت کے پیشِ نظر شوکت خانم کو زکوٰۃ و عطیات دینا نہایت آسان بنا دیا گیا ہے، زکوٰۃ، صدقات و عطیات کیش، چیک یا بینک ڈرافٹ بنام"شوکت خانم میموریل ٹرسٹ "ہسپتال، ہمارے کسی بھی علاقائی دفتر، تشخیصی مرکز، لیبارٹری کلیکشن سنٹریا پاکستان میں موجود کسی بھی بینک میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں قائم کسی بھی easy paisa shop,UPaisa shop, UBL Omni Dukan,NADRA E-sahulat Centreمیں بھی کیش جمع کروایا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے گھر سے چیک وصول کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے جسے 0800 11555پر کال کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -