گارڈن ٹاؤن میں پسندکی شادی پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

    گارڈن ٹاؤن میں پسندکی شادی پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے جیون ہانہ پنڈ کے رہائشی عبد الرحیم کی 23 سالہ بیٹی سحر نے دو ماہ قبل عثمان نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ گزشتہ روزعبدالرحیم نے بیٹی کو صلح کے بہانے گھر بلا کر باقاعدہ رخصتی کا وعدہ کیا جیسے ہی سحر گھر پہنچی تو ملزم باپ کلہاڑیوں کے وار کرکے بے دردی سے اسے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے آلہ قتل تحویل میں لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

مزید :

علاقائی -