گاڑی کی ٹکر سے شہری کی جان لینے والاڈرائیورگرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن کی کارروائی،شہری صابر علی کو کار کی ٹکر سے ہلاک کرنے والا ملزم حسن وحید کو گرفتار کر لیا۔16سالہ کار سوار ملزم حسن وحید نے گزشتہ روز اکبر چوک میں موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا شہری صابر شدید زخمی ہو گیا تھا۔شہری صابر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔