ڈیفنس، گرین ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈیفنس، گرین ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں: شہری لاکھوں کے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نوازش علی کے گھر سے 6لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،کاہنہ میں ڈاکوؤں نے رمضان کے گھر سے 3لاکھ کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے شافع کے گھر سے1لاکھ 30 ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان ریس کورس کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے مصدق کے گھر سے2 لاکھ 60 ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، مصطفی ٹاون میں ڈاکوؤں نے افضال کے گھر سے 2 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے شاہد سے55ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ندیم کی فیملی سے 40 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ڈیفنس اے کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے خرم کی فیملی سے 38ہز ارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ مسلم ٹاؤن اور چوہنگ سے گاڑیاں اور گوالمنڈی، اکبری گیٹ اور مغلپورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -