اردن کی سرحدیں اور ایئر پورٹ رمضان تک بند کرنیکافیصلہ

اردن کی سرحدیں اور ایئر پورٹ رمضان تک بند کرنیکافیصلہ

  

عمان (اے پی پی) اردن کے وزیر صحت ڈاکٹر سعد جابر نے اعلان کیا ہے کہ اردن کے ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے تک رمضان المبارک کے بعد تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردنی وزیر صحت نے کہا کہ ہر روز صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔ سرحد بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سعد جابر نے عمان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق خاندانوں سے ہے، اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ مہلک وائرس کی منتقلی کا دائرہ خاندانوں تک محدود ہے۔

مزید :

علاقائی -