چین،بے ڈو نیوی گیشن سسٹم کا آخری سیٹلائٹ مئی میں لانچ کرنیکاامکان

چین،بے ڈو نیوی گیشن سسٹم کا آخری سیٹلائٹ مئی میں لانچ کرنیکاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شی چھانگ(شِنہوا)چین کی جانب سے بے ڈو3نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم کا آخری سیٹلائٹ مئی میں جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے چھوڑے جانے کاامکان ہے۔نیا سیٹلائٹ بے ڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم کا 55واں سیٹلائٹ ہے،اسے 4اپریل کو شی چھانگ میں چھوڑے جانے کے مقام پر لایا گیا تھا جہاں چھوڑنے سے پہلے اس کامعائنہ کیاجائے گا،اسے جوڑا جائے گا اوراس میں ایندھن ڈالاجائے گا۔بی ڈی ایس سیٹلائٹس زمین کے مدار کے ساتھ گھومنے والے سیٹلائٹ ہیں۔بی ڈی ایس چین نے خود تیار کیا تھا اور عالمی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کو چلاتا تھا۔چین نے بے ڈو3نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم 2009میں تیار کرنا شروع کیا تھا،55و اں سیٹلائٹ چھوڑنا ظاہر کرتا ہے کہ نظام مکمل ہوگیا ہے۔

مزید :

علاقائی -