کوٹ لکھپت،ٹریفک وارڈن سے جھگڑا کرنے والے 3گوالے گرفتار

کوٹ لکھپت،ٹریفک وارڈن سے جھگڑا کرنے والے 3گوالے گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کو ٹ لکھپت کے علاقے میں ٹریفک ورڈان سے جھگڑا کرنیوالے 3گوالے گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو سٹاپ کے قریب وارڈن کی جانب سے لائسنس اور گاڑی کے کاغذات طلب کرنے پر گوالے آپے سے باہر ہوگئے، گوالوں نے اپنے ہی دودھ سے بھرے تین کین روڈ پر گرا دئیے، گوالوں نے گاڑی درمیان میں کھڑی کرکے روڈ کو بھی بلاک کر دیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گوالوں نے دودھ گرانے کے بعد غل غپاڑہ اور وارڈن کولاش دلانے کی بھی کوشش کی،گاڑی کو پولیس سٹیشن منتقل کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کرواتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا، انکوائری میں قصوروار ٹھہرنے کے بعد گوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

، واقعہ پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ڈی ایس پی ٹریفک کو انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -