پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی،3ماہ میں 2767ملزم گرفتار

پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی،3ماہ میں 2767ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشن ونگ نے رواں سال کے پہلے 3ماہ کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2767 ملزمان کوگرفتارکرکے2709 مقدمات درج کئے۔سٹی ڈویژن سے593، کینٹ ڈویژن922،سول لائنز ڈویژن239، صدر ڈویژن253، اقبال ٹاؤن ڈویژن315 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے445 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ کاروائیوں کے دوران مجموعی طور46 ہزار348 پتنگیں،647 چرخیاں،1925پنی ڈور اور666 ڈورگچھیاں برآمدکی گئیں۔محمد نوید نے کہا کہ شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

  مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوں کو اس خونی کھیل سے باز رہنے کیلئے مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -