شہریوں کو کروناسے بچانے کیلئے پولیس اہم کردار ادا کر رہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

شہریوں کو کروناسے بچانے کیلئے پولیس اہم کردار ادا کر رہی ہے،ڈی آئی جی ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں لاہور پولیس بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔جزوی لاک ڈاون میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے لاہور پولیس کے اقدامات شہریوں کی اپنی زندگی کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہیں۔شہری بھی کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

مزید :

علاقائی -