گرین ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان نے خودکشی کر لی

گرین ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان نے خودکشی کر لی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقہ میں 23 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے رہائشی23 سالہ عثمان نے کمرہ بند کر کے خود کو گولی مارلی، فائرنگ کی آواز سن کر اہلخانہ نے کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو کمرے میں عثمان کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی رضاکاروں کی مدد سے 23 سالہ عثمان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا

مزید :

علاقائی -