دفعہ 144کی پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات مزید سخت

دفعہ 144کی پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات مزید سخت

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144کی پابندی یقینی بنانے کیلئے اقدامات مزید سخت کر دیئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرلاہور کے مختلف تھانوں میں ابتک مجموعی طور پر1439 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پرلگائے گئے 202 ناکوں پرابتک مجموعی طور پرایک لاکھ 13ہزار456افرادکو روک کرشہر میں نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے105017 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی55809موٹر سائیکلوں،14612رکشوں، 2453 ٹیکسیوں،17628 کاروں اور5132 بڑی گاڑیوں کوبھی روک کر اُن کے مالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی3764 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

پولیس نے3481 شہریوں سے دوبارہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے۔

مزید :

علاقائی -