ڈولفن، اینٹی رائٹ فورس کی کرونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم

ڈولفن، اینٹی رائٹ فورس کی کرونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ و اینٹی رائٹ فورس نے ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر عوام الناس کے لیے کرونا سے بچاؤ کے لیے ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم کاآغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی قیادت میں اینٹی رائٹ و ڈولفن سکواڈ کی ٹیموں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق ڈور ٹو ڈور جا کر نہ صرف اہلخانہ کو بریف کیا بلکہ بچوں و خواتین کو کرونا کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر بتائیں ڈولفن و اینٹی رائٹ کی ٹیموں نے بچوں کی دلچسپی کے لیے کرونا وائرس سے حفاظتی تدابیر پر مشتمل نغمہ بھی سنایا اس موقق پر بچوں ڈلفن سے قومی و ملی نغمے سنیں اور ا یس پی ڈولفن نے اس موقع پر بچوں کو کینڈیز چاکلیٹ اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے والدین کو کائٹ فلائنگ و کرونا سے احتیاط برتنے کے لیے ان کی کونسلنگ کی شہریوں میں کرونا کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے اور ادارہ قومی صحت کے اصولوں پر مشتمل پمفلٹ بھی تقسیم کیے اس موقع پر ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے کہا کہ پولیس ڈاکٹرز کے ساتھ ملکر فرنٹ لائن پر صف آراء ہیں عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اور اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

اور گھروں میں رہیں اور بلا ضروت باہر نہ نکلیں زیادہ سے زیادہ ٹائم اہلخانہ کو دیں نیم گرم پانی سے گلہ تر رکھیں ماسک و سینی ٹائز کا استعمال کریں ڈولفن و اینٹی رائٹ فورس کے اس احسن اقدام پر اہل علاقہ کا جذبہ دیدنی تھا ایس پی نے کہا کہ والدین بچوں کے ساتھ گھروں میں رہ کر مثبت سر گرمیوں میں وقت گزاریں اور اپنی اور اپنے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کریں ڈولفن واینٹی رائٹ ”کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا“ کے حوالہ سے عملی طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں پولیس آپ کی جان و سلامتی و صحت کے لیے ہر دم کوشاں ہیں ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے کہا کہ کسی قسم کی علامات کے شبہ میں کرونا وائرس کی ہیلپ لائن 1033/1166پر رابطہ کریں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے 24/7شاہراؤں پر پٹرولنگ کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -