جدہ میں روزانہ 10 ہزار مفت خوراک کے پیکٹ تقسیم

جدہ میں روزانہ 10 ہزار مفت خوراک کے پیکٹ تقسیم

  

جدہ (اے پی پی) مہلک وائرس کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے کے لیے سعودی شہر جدہ کے سات محلوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو ہے۔ان محلوں میں ایسے خاندان بھی سکونت پذیر ہیں جن کے مالی حالات، کھانے پینے کی اشیا فراہم نہیں کرپا رہے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق معروف فاسٹ فوڈ ریستوران (البیک) نے اعلان کیا ہے کہ جدہ کے ان سات محلوں کے باشندوں کو روزانہ 10 ہزار خوراک پیکٹ مفت فراہم کیے جائیں گے۔ خوراک پیکٹ 24 گھنٹے کرفیو ہونے تک روزانہ تقسیم کرائے جائیں گے۔ یہ کام وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے تحت انجام دیا جائے اور اس سے عوامی مشکلات میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -