شاہ سلمان کا سعودی شہریوں کی واپسی کیلئے سہولتیں دینے کا حکم

شاہ سلمان کا سعودی شہریوں کی واپسی کیلئے سہولتیں دینے کا حکم

  

ریاض (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بیرون مملکت موجود سعودیوں کو وطن واپس لانے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے واپسی کے خواہشمند شہریوں کے لییآن لائن اندراج کا انتظام کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں بتایا ہے کہ’شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر بیرون مملکت موجود سعودیوں کو وطن واپس لانے کے لیے انتظامات شروع کردیئے گئے۔ ترجمان کے مطابقیہ فیصلہ نئے کورونا وائرس کی وبا سے عوام کو بچانے اور ان کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -