کرونا،مودی نے کل جماعتی میٹنگ طلب کرلی

کرونا،مودی نے کل جماعتی میٹنگ طلب کرلی

  

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر اعظم مودی نے کل جماعتی میٹنگ بلالی،بھارت میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے طبی اقداما ت اور دیگر تام جھام کے باوجود اس وبا کی سنگینی بڑھتی جارہی ہے، اب تک 121 افراد ہلاک اور 4362 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں 32 افراد ہلاک اور 639 نئے مصدقہ معاملات سامنے آئے جو ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، یہ مسلسل چوتھا دن تھا جب مصدقہ مریضوں کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں ہفتہ کافی اہم ہوگا۔ اس ہفتے میں کورونا وبا سے متاثرین کی تعداد کی بنیاد پر یہ طے کیا جائے گا کہ لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جائے یا نہیں۔کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش میں حکومت نے اکیس دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کررکھا ہے۔ تاہم حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -