صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث176ملزمان گرفتار کیے گئے۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے14پسٹلز،02 رائفلزاور گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے06 کلو گرام سے زائد چرس، 01 کلو گرام ہیروئن اور196لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 20 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی33 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب04اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر121ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -