یونان میں مہاجرین کے ایک اور مرکز کو قرنطینہ بنا دیا گیا

یونان میں مہاجرین کے ایک اور مرکز کو قرنطینہ بنا دیا گیا

  

ایتھنز (اے پی پی) یونانی حکام نے کورونا وائرس کے سبب مہاجرین کے ایک اور مرکز کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے (ای آر ٹی) کے مطابق مالاکاسا کے مرکز میں ایک 53 سالہ افغان تارک وطن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ایتھنز سے تقریبا45 کلومیٹر شمال کی جانب واقع اس مرکز میں 18سو مہاجرین رہ رہے ہیں۔ ابھی جمعرات کو 20 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد رِٹسونا کے مہاجر کیمپ کو بھی قرنطینہ قرار دے دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -