کرونا سے متاثرہ5 پولیس اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم

کرونا سے متاثرہ5 پولیس اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید نے کورونا سے متاثرہ لاہور پولیس کے 5 ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی بھی موجود تھے۔ سی سی پی او نے ایک اے ایس آئی، 2 ہیڈکانسٹیبلز، 2 کانسٹیبلز کی طبیعت کا بھی پوچھا۔ متاثرہ پولیس ملازمین کے لواحقین نے علاج معالجے کے لئے حکومتی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ ذوالفقار حمید نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار پولیس ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کورونا سے متاثرہ ملازمین کے اہلخانہ سے مسلسل رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے اہلخانہ اپنے مسائل کے حل کیلئے بلاجھجھک رابطہ کریں۔ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -