عوام کو موجودہ حالات میں اپنے اعمال درست کرنے ہونگے،عبدالقدیر اعوان

عوام کو موجودہ حالات میں اپنے اعمال درست کرنے ہونگے،عبدالقدیر اعوان

  

پشاور (سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب وبائی مرض کورونا پوری دنیا میں پھیل گیا ہے ہمیں بحیثیت مسلمان جہاں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں وہاں خوف کی کیفیت سے نکلنا ہے۔کیونکہ موت ایک مقررہ وقت پر ہی آنی ہے اور ساتھ اپنے اعمال کو درست کرتے ہوئے اللہ کے حضور توبہ استغفار کرنا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ جب میں بیمار ہو تا ہوں تو وہی اللہ مجھے شفا بخشتا ہے ہمیں یہاں سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ اللہ سے رجوع کریں اور ایسے تمام کاموں سے اجتناب کریں جو خلاف شرع ہیں اور ایک بات یاد رکھیں ایسی موت جو اس طرح ناگہانی صورت میں ایک قسم کا درجہ شہادت عطا کرتی ہے اور اگر ہمارے اعمال درست ہوئے تو یہ دروازہ ہے اپنے رب سے ملاقات کا ہم سب اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوں۔کیونکہ یہی وہ در ہے جس سے ہمیں سارے اصول اور قائدے ملے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -