رب راضی ہوجائے تو تمام وبائیں توڑ جائیں گی،کاشف شمیم

رب راضی ہوجائے تو تمام وبائیں توڑ جائیں گی،کاشف شمیم

  

کراچی (پ ر) معروف شاعر اور کالم نگار کاشف شمیم صدیقی نے قوم سے مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے یہ بھر پور استدعا بھی کی ہے کہ شبِ برا ت کی پُر نور ساعتوں میں قُربِ ا لہٰی کے حصول کا ہمیں ایک سنہری موقع فراہم ہورہا ہے، بہت سے لوگ جو گزرے دنوں اور بیتے سالوں دنیا میں موجود تھے، آج سپردخاک ہیں!! آتی جاتی سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے رحمتوں اور برکتوں سے آراستہ شب سے بھر پور طور پر مستفید ہونا چاہیے اور قدرت کی جانب سے عطا کردہ مواقعوں کو ضایع نہیں ہونے دینا چاہیے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاعر امن کا کہنا تھا کہ حالیہ ملکی حالات میں عوام الناس کی سوچ اور رویّے مثبت طرزعمل کے عکاس دکھائی دیتے ہیں، خطرناک وبائی مرض کا پوری قوم ہمّت و حوصلے سے سامنا کر رہی ہے، احتیاط پسندانہ طریقوں پر عمل درآمد، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ہر ممکن حد تک روکے ہوئے ہے، خلوت کے دیرینہ لمحات رب کریم سے مسلسل رجوع کا باعث بنے ہوئے ہیں، نمازیں، تلاوت قران، ذکر و اذکار، غرباء پروری اور دیگر سماجی وامدادی امور بخوبی انجام پا رہے ہیں، بلاشبہ یہ تمام مناظردیکھنے والی آنکھوں اور محسوس کرنے والے قلوب کو حد درجے جلاِ بخش رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -