کرنل شیر کلے ضلع صوابی میں باپ بیٹے میں کورونہ وائرس کی تصدیق

کرنل شیر کلے ضلع صوابی میں باپ بیٹے میں کورونہ وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) کرنل شیر کلے ضلع صوابی میں باپ بیٹے میں کورونہ وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ دونوں مردان میڈیکل کمپلیکس داخل کر دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈی سی صوابی شاہد محمود نے بتایا کہ ضلع صوابی میں اب تک کورونہ وائرس سے پچیس مشتبہ مریض سامنے آگئے ہیں جن میں سات مریضوں کے ٹیسٹ مثبت جب کہ دیگر کے منفی آئے ہیں۔ ہسپتالوں میں قائم آئسو لیشن وارڈ میں داخل چار مریضوں کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف ایک مریض آئسو لیشن وارڈ تحصیل ہسپتال لاہور میں داخل ہے۔ جب کہ پیر کے روز مردان میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرنل شیر کلے کے عبدالرازق اور اس کے بیٹے عبداللہ میں کورونہ ووائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ان کے رہائشی محلے کو سیل کر دیا گیا ہے۔اور دونوں باپ بیٹے مردان میڈیکل کمپلیکس میں قائم آئسو لیشن وارڈ میں زیر علاج ہے