کورونا وائرس سے متاثرہ یونین کونسل منگاہ کو ڈی سیل کرنے کا آغاز

کورونا وائرس سے متاثرہ یونین کونسل منگاہ کو ڈی سیل کرنے کا آغاز

  

مردان(بیورو رپورٹ) کورونا وائرس سے متاثرہ یونین کونسل منگاہ کو ڈی سیل کرنے کا آغاز ہوگیا ہے پیر کے روز پہلے مرحلے میں 29 دیہات کو جراثیم کش سپرے کے بعد کھول دیا گیا ڈی سیلنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین نے بتایا کہ آج 65 فیصد علاقہ کھول دیا گیا ہے جبکہ باقی علاقے بتدریج کھولے جائینگے اُنہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اب تک ساڑھے پانچ سو کے لگ بھگ ٹسٹ کئے گئے ہے جن میں 88مثبت آچکے ہیں اُنہوں نے بتایا کہ تبلغی مرکز میں قائم قرنطینہ میں مقیم افراد میں سے 64کا تعلق افغانستان سے ہے اب پاک افغان بارڈر کھول چکا ہے اور یہ لوگ بہت جلد اپنے وطن روانہ ہونگے۔اُنہوں نے بتایا کہ ڈی سیل کئے گئے انتیس دیہات کے ہر گلی،محلے،مسجد اور گھروں،سڑکوں پر جراثیم کش اور پیمی گیشن سپرے کے علاوہ گلی محلوں سے کچرے کے ڈھیر بھی صاف کئے گئے اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر اے ڈی سی نیک محمد،حضرت علی اور ٹی ایم او نثار خان بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -