پبی‘ پولیس کے ہاتھوں 2 رکنی چور گروہ گرفتار

پبی‘ پولیس کے ہاتھوں 2 رکنی چور گروہ گرفتار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) تھانہ جلوزئی پولیس کی تالا توڑ چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔02 رکنی چور گرہ گرفتار۔مال مسروقہ برآمد03-04-2020 کو عابد حسین نے جلوزئی پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ جانس مارکیٹ مہاجر بازار میں میری سپئر پارٹس کی دوکان ہے۔آج صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور تالے توڑ کر دوکان سے 75 ہزار روپے نقدی اور تقریباً 50 ہزار کا دوسرا قمیتی سامان چوری کرکے لے گئے تھے۔ایس ایچ اوجلوزئی انسپکٹر عبدالولی خان نے فوری طور پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ دن رات کی انتھک محنت کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان بلال ولد معاذ اللہ اور تاج ولی ولد گل ولی ساکنان جلوزئی گرفتارکر لئے۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ برآمدکر لیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -