الخدمت کی رضا کارانہ خدمات مشعل راہ ہیں، نا صر احمد ایڈووکیٹ

الخدمت کی رضا کارانہ خدمات مشعل راہ ہیں، نا صر احمد ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل لائرز فورم کے 12رکنی وفد نے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں الخدمت فانڈیشن کا دورہ کیا اور اس مصیبت کی گھڑی میں بلا رنگ و نسل خدمات پر الخدمت کے تمام کارکنان و عہدیداران کو سلام پیش کیا۔ناصر احمد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جنگ ہو یا امن آندھی ہو یا طوفان سیلاب ہو یا زلزلہ حتی کہ ہر قسم کے نا مساعد حالات میں الخدمت کی بے لوث اور رضاکارانہ خدمات کی مثال نہیں ملتی۔کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے الخدمت کی رات دن خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اس موقع پر الخدمت کے جنرل سیکریٹری راشد قریشی نے آئی ایل ایف کے وفدکا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین ناصر احمد نے سفیر نواز اور ارسلان نامی ورکرزسمیت راشد قریشی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیا اور تمام ورکرز کو سلوٹ پیش کیا آئی ایل ایف کے وفد میں تحسین منظور راجپوت، جمشید علی خواجہ، سید جعفر عباس جعفری، زاہد محمود، اسد امام، محمود خان، حبیب اللہ بلوچ، عبد السعید راجپوت، سید زاہد علی، عبد الحمید اور میر رفیق ایڈووکیٹ شامل تھے۔