دودھ فروشوں کی جانب سے اب ہر اتوار کو چھٹی کا اعلان

دودھ فروشوں کی جانب سے اب ہر اتوار کو چھٹی کا اعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دودھ فروشوں کی جانب سے اب ہر اتوار کو چھٹی کا اعلان۔بندھی سٹم ختم۔اوپن مارکیٹ سے دودھ لینے کااعلان۔لاک ڈون سے دودھ فروشوں کو لاکھوں کا نقصان۔لاکھوں لیٹر دودھ فی سبیل اللہ فلاحی اداروں کو دیا گیا صدر آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفئیر ایسوسی ایشن حافظ نثار گدی نے کراچی کے دودھ فروشوں کی اکثریت کی رائے اور مشاروت کے بعد اعلان کیا کہ ترجمان آل کراچی ملک ریٹیلرز ایسوسی ایشن امجد علی کے مطابق لاک ڈون میں دودھ سے ہونے والے نقصانات کیباعث ڈیری فارمرز۔ہول سیلرز اور ریٹیلرز پر 15دن کے لئے نقصانات کے 500 روپے فی من دودھ کے حساب سے ہر فریق پر بوجھ ڈالا گیامذاکرات بھی ہوئے لیکن ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز ایسوسی ایشنرز نے دوکانداروں کا ساتھ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد بندھی سسٹم کے خاتمے کااعلان کیا گیا ڈیرفارمرز سرکاری ریٹ پر دودھ دینے کو تیار نہیں ہے امجد علی نے بتایا کہ ہم لاک ڈون میں موجودہ بحرانی صورتحال میں لاکھوں لیٹر دودھ رفاعی ادارے کو دیا تاکہ وہ مفت لوگوں تقسیم کرے۔میڈیا کوڈینیٹرامجد نیکہا کہ دودھ کی دوکانیں اب 4اپریل سے ہر اتوار کو مکمل بند رہیں گی۔امجد علی نے بتایا کہ دودھ کی رسد جاری رہی تو سرکاری ریٹ پر دودھ فروخت کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -