پولیس مانیٹرنگ ایپلیکیشن سے شہریوں کی مانیٹرنگ جاری

پولیس مانیٹرنگ ایپلیکیشن سے شہریوں کی مانیٹرنگ جاری

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں لاک ڈاؤ ن کے دوران پولیس مانیٹرنگ ایپلیکیشن سے شہریوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔اعدا د و شمار کے مطابق لاک ڈاون کے دوران 25 ہزار 7 سو شہری گھروں سے باہر نکلے۔ سب سے ذیادہ 6ہزار 5 سو شہری ایسٹ زون میں باہر نکلے۔ سب سے کم شہری 1 ہزار 5 سو 76 شہری ویسٹ زون میں نکلے۔ 539 شہریوں کو کئی بار لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات پر روکا گیا۔لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے والوں نے سب سے زیادہ ادویات کی خریداری کا کہا جبکہ دوسرے نمبر راشن کی خریداری کے لئے گھر سے باہر جانے کا کہا گیا۔ پولیس نے 27 مارچ سے 5 اپریل تک کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -