ترکی میں پاکستانی شہریوں اور طلبا سے مکمل رابطے میں ہیں،پاکستانی سفازتخانہ
انقرہ (این این آئی) ترکی میں پاکستان سفارتخانہ نے کہاہے کہ ترکی میں پاکستانی شہریوں اور طلبا سے مکمل رابطے میں ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں سفارتخانے نے کہاکہ کوویڈ-19 کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور بہتری پر نظر رکھے ہوئے ہیں،بعض پاکستانی طلباء کی خاص طور پر پروازوں کی معطلی پر تشویش سے آگاہ ہیں،ہم طلبا اور اپنے شہریوں سے اس عالمی وباء کی وجہ سے تحمل کی درخواست کرتے ہیں،پاکستانی طلبا مقامی حفاظتی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کریں،طلبا کو کسی قسم کا سفر اختیار کرنے سے سختی سے اجتناب کریں۔ترجمان نے کہاکہ فی الحال پاکستان کے لئے کسی پرواز کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، پروازوں کی بحالی کے حوالے سے سفارتخانے کی ویب سائٹ دیکھتے رہیں،پاکستانی طلبا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جامعات سے رابطے میں ہیں،بعض جامعات کی طرف سے ہاسٹل بند کئے جانے سے طلبا کو رھائش کے جو مسائل پیدا ہوئے ان کے متبادل کے لئے انتظامیہ کو کہا گیا۔
پاکستانی سفازتخانہ