چارسدہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی

چارسدہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) ضلع چارسدہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد آٹھ جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 43ہو گئی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فیروز شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی جبکہ مشتبہ افراد کی تعداد43 ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق تمام متاثرہ مریضوں اور مشتبہ افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے جبکہ ان کے رہائشی علاقوں کو مکمل طور پر سل کر دیا گیا ہے جہاں پر سیکورٹی کے انتظامات کے ساتھ جراثیم کش سپرے کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں جن کا تعلق اتمانزئی صنم گڑھی سے ہے۔ ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق متاثرہ خاندان میں محمد اسماعیل کی ٹریول ہسٹری کراچی ہے اور وہ چند روز پہلے کراچی سے چارسد ہ آئے تھے جن میں تین روز پہلے کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے ان کے خاندان کے دیگر افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ کرائے جس میں ان کی بیوی، بہن اور بہنوئی کے ٹسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ ڈاکٹر فیروز شاہ کے مطابق چارسدہ کے علاقہ زیم میں ایک، جمال آباد میں دو اور شبقدر میں بھی ایک شخص کرونا وائرس سے متاثر ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ضلع چارسدہ میں کرونا وائرس کے آٹھ مریض جبکہ مشتبہ افراد کی تعدا د 43ہو چکی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -