”ایس ایم ایس ڈوک“نامی موبائل ہیلتھ سروس متعارف

”ایس ایم ایس ڈوک“نامی موبائل ہیلتھ سروس متعارف

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لئے، خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک اور مائیکرو انشور پاکستان نے اپنے تمام صارفین کے لئے”ایس ایم ایس ڈوک“نامی موبائل ہیلتھ سروس متعارف کرادی ہے۔خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک اور مائیکرو انشور پاکستان کی اس شراکت داری کا مقصد وائرس سے آگاہی اور آن لائن طبی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام بڑھتی ہوئی صحت کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر نافذ کیا جارہا ہے۔ایس ایم ایس ڈوک ایک مفت سہولت ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے طبی سوالات کے جوابات ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔ COVID-19 سے متعلق کسی بھی طبی مشورے کے لئے 8331 پر ایک ایس ایم ایس "DOC" بھیجنے کی ضرورت ہے۔ پیشہ ور ڈاکٹر ز پیغامات کو موصول کرتے ہیں اور پھر صارفین کو ان کے سوالات کے جوابات دینے اور طبی مشورے کے لئے فون کرتے ہیں۔ یہ سہولت دیہی علاقوں اور کم ترقی یافتہ اورصحت کے بنیادی ڈھانچے والے علاقوں کے صارفین کے لئے مفید ہے، کیونکہ اس سے پیشہ ور ڈاکٹرزتک فوری اور سستی رسائی ملتی ہے۔جبکہ ان اقدام سے کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ایس ایم ایس ڈوک روایتی طور پر ”صحت خوشحا لی پلس“ کے صارفین کو پیش کی جانے والی ویلیو ایڈڈ سروس ہے، جو کہ نہایت سستی ہیلتھ انشورنس پروڈکٹ ہے جو خوشحا لی بینک اور مائیکرو انشور اپنے صارفین کو پیش کرتے ہیں۔موجودہ عالمی بحران کے دوران، خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک اپنے صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے۔ 2000 میں قائم کیا، خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک،پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر میں پیش پیش ہے۔ ملک کا سب سے بڑا مائیکرو فنانس بینک ہونے کے ناطے، خوشحالی بینک نے پچھلے 20 سالوں میں 0 5لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -