پوری دنیا میں حالات خطرناک ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ

پوری دنیا میں حالات خطرناک ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں حالات خطرناک ہوچکے ہیں عوام کرونا سے جنگ لڑ رہی ہے، کرونا وائرس ایک طرح کی قدرتی آفت ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، پوری دنیا میں اس وائرس سے اموات کی شرح میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان کی عوام کرونا وائرس اور بوکھ کی جنگ لڑ رہی ہے، مسلسل 15دن کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام پریشان ہے، لوٹ مار کرنے پر مجبو رہوچکی ہے، لیکن ہمیں اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے صبر کا دامن نہیں چھوڑنا ہوگا، ہمیں قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ مستحقین لوگوں کی مالی مدد کی جارہی ہے، اس کے علاقہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بہت بڑے پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے جس کے ذریعے پاکستان کی غریب عوام کی مدد کی جارہی ہے، احساس ایمرجنسی پروگرام کی سیلف رجسٹریشن آن لائن شروع ہوچکی ہے پی ٹی آئی کے تمام عہدیداروں ورکروں اور خاص کر کے جنہوں نے ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کیا ہے ان کا پہلا کام یہ ہے کہ اپنے اپنے علاقہ میں غربا و مساکین کو تلاش کر کے ان رجسٹرڈ کروائیں تاکہ ان کی مالی معاونت کی جاسکے اور اس مشکل حالات میں ان کی پریشانی کس سد باب ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے غریبوں کے نام تقسیم کئے جانے والا راشن اپنی پارٹی کے کارکنوں کے حوالے کر دیا ہے اصل مستحقین تک نہیں پہنچ رہا ہے پورے صوبے سے شکایات موصول ہورہی ہے کمیٹیاں بھی اپنے لوگوں کی بنائی گئیں ہیں سندھ حکومت جتنا راشن تقسیم کر رہی ہے اس کہیں زیادہ سماجی تنظیموں نے تقسیم کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے راشن تقسیم اسکیم کو سیاست کے بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جو طریقہ کار منتخب کیا ہے وہ سیاسی ہے جس کے ذریعے اصل مستحقین کی مدد نہیں ہوپارہی ہے۔ سرکاری ملازمین بھی سیاسی رہنماؤں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -