صوابی سے منشیات سمگل کرنیوالا گرفتار

صوابی سے منشیات سمگل کرنیوالا گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرایک شخص کو موٹرکار سمیت گرفتار کر لیا جب کہ ایک اور کارروائی کے دوران ایک کیری ڈبہ سے پانچ بوری کیمیکل والا تار، مختلف قسم کے 7500عدد پتنگ اور 4درجن سرخ (پرکی) بر آمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات کی پیش نظر میں ضلعی پولیس نے جگہ جگہ پر سخت ناکہ بندی کر رکھی ہیں۔ ضلع صوابی پولیس موجودہ صورتحال کی پیش نظر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد،اے ایس آئی انتخاب عالم،اے ایس آئی عامر خان،اے ایس آئی مراد خان بمع نفری پولیس ناکہ بندی کے دوران جہانگیرہ کی جانب سے آتا ہوا موٹر کار نمبری U-8432بعرض چیکنگ روک کر دوران تلاشی موٹر کار ڈرائیور سیٹ کے نیچے سے ایک عدد پیکٹ 1017گرام چرس برآمد ہوکر ملزم وحید خان سکنہ جمرود پشاور کو گرفتار کیا گیا۔ملزم بالا کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہیں۔دریں اثناء ایک اور منشیات فروش کو مشتبہ پاکر دوران تلاشی قبضہ سے 1033گرام چرس برآمد کرکے ملزم شہاب احمد سکنہ جلسئی کو بروقت گرفتار کر لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -