تمام ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں‘ ایکشن کونسل

تمام ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں‘ ایکشن کونسل

  

پشاور (سٹی رپورٹر) اسلامیہ کالج کلاس تھری،کلاس فور اور عملہ نظافت ایسو سی ایشنز کے جائنٹ ایکشن کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامیہ کالج کے تمام ڈیلی ویجیز و کنٹریکٹ ملازمین کو مارچ کی تنخواہ کی ادئیگی کی جائے اور اسلامیہ عملہ نظافت کے ملازمین کو ایسٹر کو ایڈوانس ادائیگی کی جائے تاکہ وہ بھی ایسٹر کی خوشیاں خاندان والوں کیساتھ منائے جبکہ جامعہ میں انتظامی عہدوں پر یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق ایڈمنیسٹریٹیو افسران تعینات کیئے جائے بصورت دیگر ایک ہفتہ کے بعد ائیندہ کا لائحہ عمل تہہ کرینگے۔اس بات کا فیصلہ جائنٹ ایکشن کونسل اسلامیہ کالج کے ہنگامی اجلاس مین کیا گیا جسکی صدارت صدر ظفر علی نے کی اجلاس میں انتظامیہ کی ملازمین کے مسائل کے پر غیر سنجیدگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قابل مذمت قرار دیا۔اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ ملک حالیہ وبائی صورت حال کی وجہ سے انسانی ہمدردی کے طعر پر تمام ڈیلی ویجیز و کنٹریکٹ ملازمین کو ماہ مارچ کی پوری تنخواہ ملی ہیں جبکہ اسلامیہ کالج کے ملازمین کو انتظامیہ کو ابھی تک مارچ کی تنخواہ نہیں ملی جسکی وجہ سے ملازمین کے خاندان فاقوں کشوں پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے نا اہل اور غیر سنجیدہ انتظامیہ کی وجہ سے ملازمین کے جائز مطالبات تا حال حل ہونے کا نام نہیں لے رہے جبکہ انتظامیہ ملازمین کے مسائل میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ غیر قانونی انتظامیہ کو ہٹا کر انتظامی افسران کو انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جائے جبکہ عملہ نظافت کو انے والی ایسٹر کیلئے ایڈوانس ایسٹر دینے سمیت اسلامیہ کالج کے کنٹریکٹ و ڈیلی ویجیز ملازمین کو ماہ مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر ائندہ کیلئے لائحہ عمل تہہ کرنے کا اعلان جلد از جلد کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -