مردان کے تاجر شدید مشکلات سے دو چار ہیں‘ ظاہر شاہ

مردان کے تاجر شدید مشکلات سے دو چار ہیں‘ ظاہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران کے صدرظاہر شاہ نے کہاہے کہ تاجر شدید مشکلات کے شکارہیں اوران سے مزید لاک ڈاؤن کا بوجھ نہیں اٹھایاجاسکتا معاشی بحران سے بچنے کے لئے فی الفور لاک ڈاؤن اٹھایاجائے وہ اپنے زیر صدارت مرکزی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس جو مردان چیمبر آف کامرس میں منعقد ا جس میں چیئرمین غلام سرور صراف جنرل سیکرٹری وقار باچہ، والدمیر کشمیری،حاجی محمد حسین،حاجی محبت شاہ،صاحبزادہ سمیت دیگر نے شرکت کی تاجروں نے کہاکہ کرونا وائرس کی صورتحال کے بعد انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامناہے اورحکومت کو چاہئے کہ ان کے مسائل کو سمجھ کر جلد ازجلد لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کرے انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اپنی دکانوں اوربازاروں میں حفظان صحت کا خیال رکھنے سمیت جراثیم کش سپرے اوردیگر اقدامات اٹھانے کو تیارہیں اورحکومت سے بھرپور تعاون کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ اگر حکومت 14اپریل تک لاک ڈاؤن کا خاتمہ نہ کیاتو شدید معاشی بحران پیداہونے کا خدشہ ہے اور تاجر برادری اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل بنائے گی بعدازاں ایک نمائندہ کمیٹی نے صدر ظاہر شاہ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر محمد عابدوزیر سے ملاقات کی اورانہیں تاجروں کی تشویش اورمسائل سے ا گاہ گیا اوربتایاکہ ان کی سفارشات صوبائی حکومت کو بجھوائے جاچکے ہیں انہوں نے کہاکہ 12اپریل کو دکانات کھلنے کی اطلاعات میں کوئی صدارت نہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں تاجروں سے ہمدردی ہے اوران کے مسائل سے اگاہ ہیں لیکن موجودہ حالات کے تناظرمیں ہمارے پاس دوسرا کوئی چارہ نہیں ہے۔