سکھر،قرنطینہ سے66 مریضوں کو گھر جانے کی اجازت

سکھر،قرنطینہ سے66 مریضوں کو گھر جانے کی اجازت

  

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر کے قرنطینہ سے66 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی، صحت یاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔قرنطینہ انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سے صحت یاب ہوکر روانہ ہونے والے 66 افراد کے دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔تمام افراد کو تین کوچز کے ذریعے ان کے علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا ہے ان افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی سے ہے۔تمام افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ متاثرین 14 مارچ کو سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچنے والے پہلے 303 زائرین میں شامل تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -