پرائیوٹ ملازمین گھر بیٹھے ہیں،کرایہ کہاں سے دیں گے، فائق شاہ

پرائیوٹ ملازمین گھر بیٹھے ہیں،کرایہ کہاں سے دیں گے، فائق شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے حکومت،مالکان اور زمہ دار افراد سے اپیل کی ہے عوام کے رہائشی کواٹرز، فلائٹس مکانات،بنگلوں اور تجارتی مراکز (دکانوں،گودام،ہوٹلز،کارخانوں اور دفاتر)کے ماہ اپریل کے کرائے معاف کیے جائیں اور لاک ڈاؤن جاری رہتا ہے تو یہ سہولت بھی جاری رکھی جائے۔کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند پرائیویٹ ملازمتیں ٹھپ پڑی ہیں انسانی ہمدردی اور رواداری کی بنیاد پر کرائے معاف کیے جائیں یہ سہولت بلاتخصیص سب دکانداروں،کاروباری طبقے اور رہایشوں کو دی جائے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومت اس کے لئے واضح اور دو ٹوک احکامات دے ورنہ مالکان اور کرایہ داروں کے درمیان ایک طویل جنگ شروع ھو جائے گی تنازعات عدالتوں تک جائیں گے اور عدالت پر اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ کاروبار اور روزگار کا نقصان ہوگا۔ اس لیے حکومت بر وقت کاروائی عمل میں لائیور فوری احکامات جاری کرے امن ترقی پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اس پالیسی پر عمل کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یونیفارم ریلیف پالیسی ترتیب دینے پر زور دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -