ملک میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی زند گیا داؤ پر لگی ہوئی ہیں: مریم اور نگزیب

ملک میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی زند گیا داؤ پر لگی ہوئی ہیں: مریم اور نگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس نہ ملنے پر افسوس اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں جب کہ حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کے پیچھے لگی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کرونا کے خلاف ہمارے واحد ہتھیار ہیں لیکن وہ اس وقت نہتے لڑ رہے ہیں، ملک میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس پہنچانا ناگزیر ہے لیکن تحصیل یونین اور ضلعی سطح پر ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کا اب تک کوئی انتظام نہیں۔ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک اپنی ذاتی انّا اور ضد کی وجہ سے پی ایم ڈی بحال نہیں کیا وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو نوازشریف اور شہبازشریف پر الزام لگانے سے فرصت ملے تو کرونا متاثرین پر توجہ دیں، وزیراعظم اور ان کے ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کے بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کو حفاظتی لباس اب تک کیوں نہیں ملے۔ کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹروں کا ٹیسٹ کرایا جائے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف پر تہمتیں لگانے کے لئے بجائے بتائیں کہ کب کرونا ٹیسٹ مفت ہوں گے؟، ڈاکٹرز کو کٹس اور مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟ ریلیف فنڈ کب تک صوبوں کو پہنچے گا؟
مریم اورنگزیب